فائرنگ سے متاثرہ بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 8 افراد جاں بحق

Share

شاہراہ قراقرم پر بڈور کے قریب نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کی، جس کے باعث بس ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چلاس عارف احمد نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ڈی سی نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئی ہیں، مسافر بس ضلع غذر سے راولپنڈی جارہی تھی

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …