شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیریں مزاری کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر رپورٹ پیش کریں۔واضح رہے کہ 21 نومبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

Check Also

لاہور میں 8سالہ طالب علم پر تشدد، خاتون ٹیچر گرفتار

Share لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 8 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد کرنے …