عمران خان کے جیل ٹرائل سے متعلق وزارتِ قانون کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری

Share

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹرائل سے متعلق وزارتِ قانون نے ایک اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت پر وزارتِ قانون و انصاف نے جیل ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز کی سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی سیکیورٹی رپورٹ کی روشنی میں سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …