نامعلوم مسلح افراد کی کالج بس پر فائرنگ، 2 طالبات زخمی

Share

لاہور میں رائیونڈ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے باعث 2 طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی طالبات کواسپتال منتقل کر دیا گیا، جہان ان کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق نجی کالج کے بچے پتوکی سے کشمیر ٹرپ پر جارہے تھے، کہ رائیونڈ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی جمع کرلئے گئے ہیں۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …