پاکستان بار کونسل کا سندھ ہائیکورٹ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Share

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سندھ ہائیکورٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔پاکستان بار کے اندرونی معاملات میں سندھ ہائیکورٹ کی مبینہ مداخلت کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سندھ ہائیکورٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ چیف جسٹس پاکستان تحقیقات کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے خلاف مناسب کارروائی کریں، مشاہدے میں آیا ہے کہ پاکستان بار کے فیصلوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ مقدمات سن رہی ہے، سندھ ہائیکورٹ سمیت کوئی صوبائی ہائیکورٹ پاکستان بارکونسل کے فیصلوں کا جائزہ نہیں لے سکتی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل وکلاء کے امور سے متعلق ایک قانونی ادارہ ہے، پاکستان بار کونسل کے فیصلوں کا صرف اسلام آباد کی عدالتیں جائزہ لے سکتی ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل اور اس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہے، من پسند افراد کو نوازنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ غیر قانونی طریقے سے مقدمات سن رہی ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …