جنرل باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق شہری نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید و دیگر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائی کورٹ نے ایف آئی اے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ مقدمہ درج کر کے کارورائی کی جائے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …