ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش کی پیشگوئی

Share

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تزی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ اور سندھ کے کچھ اضلاع میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جامشورو اور کراچی کے کچھ حصوں میں بھی آج اور کل بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا، جبکہ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔اس کے علاوہ پنجاب میں صبح کے وقت اسموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ العمل ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث آج بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور مارکیٹیں سہ پہر تین بجے کے بعد کھلیں گی، جب کہ اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رہے گا۔

Check Also

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا

Share مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ 1447 ھ کے چاند سے متعلق اعلان کر …