سانحہ 9 مئی :یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

Share

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی۔نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اورلاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی، ملزمان نے جرم صحت سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت کیلیے طلب کر لیا۔عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ملزمان پر نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے۔

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …