انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

Share

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ننکانہ، سیالکوٹ، نارووال سے گرفتار کیا گیا، ملزمان میں محسن علی، محمدعثمان ، ذیشان اور محمد شہباز شامل ہیں۔حکام کے مطابق محمد شہباز، ذیشان خان، محمد عثمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے، ملزمان شہریوں کو غیر طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے۔ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم شہباز اور ذیشان نے شہریوں کو بغیرلائسنس سعودی عرب بھجوانے کے 60 لاکھ بٹورے تھے، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …