بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ

Share

ڈومیل چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں واقع سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے جدید اسلحے سے چوکی پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نفری بھی پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …