دہشتگردی کے مقدمات: عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Share

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف درج دہشت گردی کے 3 مقدمات کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف درج دہشت گردی کے 3 مقدمات کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔پی ٹی آئی چیرمین کے وکلاء کی جانب سے سلمان صفدر اور بیرسٹر عمیر نیازی پیش ہوئے۔وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ کھنہ میں 3 مقدمات 14 مارچ کو درج ہوئے تھے، جس پر پی ٹی آئی چیرمین کی ضمانت پر درخواستیں ہائی کورٹ اسلام آباد سے 21 ستمبر کو بحال کی تھی۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: دہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری

Share دہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری …