ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

Share

میڈیکل اینڈ ڈینڈل ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے موقع پر خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ہیلتھ ایمرجنسی ڈویژنل اضلاع میں واقع ایم ٹی آئیز اور ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں نافذ ہوگی جس کا مراسلہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔تمام ساتوں ڈویژنز میں ایمرجنسی ہیلتھ کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ٹیسٹ کے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …