پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Share

پولیس نے صنم جاوید کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔پانچویں مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کولاہور کینٹ کچہری میں جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ شبیراحمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔صنم جاوید کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ نےدلائل پیش کیے، جب کہ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید زمان پارک مقدمہ میں نامزد ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔پولیس نے صنم جاوید کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ طلب کیاپولیس کی استدعا پر عدالت نے صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد جیل سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …