ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے کی مکمل تحقیقات کرائیں ،ملٹری ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کا حکومت کو خط

Share

پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر حکومتِ پاکستان کو خط لکھ دیا۔جی ایچ کیو کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

حکومتِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں جی ایچ کیو نے ارشد شریف کے معاملے پر کمیشن بنانے کی استدعا کر دی۔خط میں جی ایچ کیو نے استدعا کی ہے کہ معاملے کا الزام اداروں پر لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کینیا میں صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *