سائفرکیس: آج سرکاری گواہاں کے بیانات ریکارڈ کئےجائیں گے

Share

سائفرکیس میں آج سرکاری گواہاں کے بیانات ریکارڈ کئےجائیں گے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔سماعت کے دوران سرکاری گواہاں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے، گواہان میں نادر خان، عمران ساجد، محمد نعمان، شمعون اور فرخ عباس شامل ہیں۔گزشتہ سماعت پر ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ نہ ہونے کے باعث بیانات ریکارڈ نہیں ہوئے تھے۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 23 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، اور شاہ محمود نے اس جرم میں ان کی معاونت کی۔، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی۔پراسیکیوٹر شاہ خاور اورایف آئی اے حکام اور جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض ،عمیرنیازی اور خالد یوسف جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکلاء تیمورملک اور راجہ قمر عدالت میں پیش ہوئے.ملزمان کے وکلا نے نئی درخواست دائر کی جس میں مؤقف پیش کیا کہ اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی۔ جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آج کی تاریخ فرد جرم عائد کرنے کیلئے رکھی تھی۔عدالت نے سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد کردی۔ تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے کیس کے گواہ 27 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔، عدالت نے شاہ محمود اور عمران خان کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 7 مارچ 2022 کو واشنگٹن سے موصول سائفر غیر متعلقہ افراد کو سونپا گیا، اور دونوں ملزمان خفیہ دستاویزات کی معلومات سے متعلق رابطوں میں ملوث پائے گئے، اور ملزمان کے خلاف رواں سال 15 اگست کو سائفر کیس کا مقدمہ درج ہوا۔فرد جرم کے مطابق سابق وزیر اعظم نے اعظم خان کو سائفر کے منٹس اپنے انداز سے تیار کرنے کی ہدایت کی، اور اس جرم میں شاہ محمود قریشی نے چئیرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی ، اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔فرد جرم کے مطابق بیرون ملک پاکستان کے کمیونیکیشن سسٹم کو کمپر ومائز کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے اس عمل سے ریاست پاکستان کی سیفٹی متاثر ہوئی، عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …