پانچ افراد کے 3 قاتلوں کو 5،5 مرتبہ سزائے موت کا حکم

Share

لاہور کی مقامی عدالت نے 5 افراد کے قتل کے کیس میں 3 ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔لاہور کی سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور نے پھلروان گاؤں میں 5 افراد کے قتل کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا۔عدالت نے مجرم ہیرا، ذوالفقار اور جہانگیر کو 5،5، بار سزائے موت کا حکم دیا اور تینوں مجرموں کو 2،2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔عدالت نے شریک 7 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔پولیس کے مطابق مجرموں کے خلاف تھانہ برکی پولیس نے 2018 میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …