گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگیا

Share

گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ 33 کے ایوان میں 17 کی حمایت حاصل کرنے کے لیے نمبر گیم شروع ہوگئی۔پی ٹی آئی کے ناراض رکن حاجی گلبر خان نے 3 ناراض ارکان کو ساتھ ملانے کا دعویٰ کیا ہے۔سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن کے مطابق ریاستی مشینری کے بدترین استعمال سے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا ہدف ہے، منتخب اراکین کی گرفتاریوں اور ہارس ٹریڈنگ سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر کم از کم سات روز تک اسمبلی اجلاس رکوانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا حکومتی اتحاد 23 ارکان پر مشتمل ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے 4، ن لیگ کے 3، جے یو آئی ف اور ایک آزاد رکن سمیت کل 9 ارکان اپوزیشن کا حصہ ہیں۔پی ٹی آئی کے حاجی گلبر خان اگر تین ساتھیوں سمیت اپوزیشن کے ساتھ مل بھی جائیں تب بھی اپوزیشن کو 17 کا نمبر پورا کرنے کے لیے 4 نئے ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔ پی ٹی آئی نے راجا اعظم، پیپلز پارٹی نے امجد خان اور ن لیگ نے محمد انور کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …