پی ٹی آئی چئیرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب کے سامنے پیش

Share

چئیرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئی ہیں۔نیب ٹیم بشریٰ بی بی کا بیان ریکارڈ کر رہی ہے، نیب نے بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر رکھا تھا۔دوسری جانب قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2023ء جاری کر دیا۔قائم مقام صدر نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2023ء وزیر اعظم کی ایڈوائس پر جاری کیا۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔ترمیم کے تحت گرفتار ملزم کو 14 روز کے بجائے 30 روز تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سکے گا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرسکیں گے۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …