ڈاکو ڈی ایس پی کو یرغمال بنا کر 100تولہ سونا ،57 لاکھ لوٹ کر فرار

Share

پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں سابق صوبائی وزیر ٹکا محمد اقبال کے بھائی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سجاد خان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 100 تولہ طلائی زیوارات اور57 لاکھ نقدی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 5 ڈاکو گھر میں گھسے اور ڈی ایس پی محمد سجاد خان اور فیملی ممبران کو یر غمال بنالیا۔واردات کے دوران ان کے بھائی ٹکا محمد فرید ایڈووکیٹ پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی یرغمال بنا لیا۔ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ساہیوال محبوب رشید نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعے کی تفتیش اور ضروری کارروائی مکمل کر رہی ہے۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …