جناح ہاؤس حملہ کیس میں 13خواتین ملزمان کیخلاف کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم

Share

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 13 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے تحریری حکم میں کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کا جوڈیشل ریمانڈ منظور تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کو 22 جون تک تفتیش مکمل کرنے اور چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تفتیشی افسر نے ملزمان سےریکوری کے لیے 20 روزکا جسمانی ریمانڈ مانگا لیکن مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ٹھوس وضاحت نہ دے سکے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …