عمران خان کی نااہلی کی خلاف ہڑتال سے پنجاب بارکونسل نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

Share

عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف پنجاب بارکونسل کے ممبران نےہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیاہے

پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے پر ہڑتال کی کال دی تھی۔

پنجاب بار کونسل کے دیگر ارکان نے کونسل کے سیکریٹری کی اپیل سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔پنجاب بار کونسل کے ارکان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کونسل کے 2 عہدیداروں کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی، ہڑتال کی اس کال کو پنجاب بار کونسل کی کال نہ سمجھی جائے۔پنجاب بار کونسل کے ارکان نے اپیل کی ہے کہ وکلا برادری دونوں عہدیداروں کی جانب سے جاری اعلامیے پر عمل نہ کرے اور وکلاءعدالتوں میں پیش ہوں۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *