گرفتار بلدیاتی نمائندوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے لایا جائے: الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری سندھ کو خط

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرفتار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے، تمام منتخب نمائندوں کی حاضری الیکشن کے روز یقینی بنائیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صاف و شفاف الیکشن کے لیے تمام منتخب نمائندوں کی موجودگی کے انتظامات کیے جائیں اور کراچی میں گرفتار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …