جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی گئی

Share

حکومت پنجاب نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حکومت پنجاب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، سابق صوبائی وزیر نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والی ریلی کی قیادت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …