کورکمانڈر ہاؤس م پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کون؟ نوجوان کے ہوش رُبا انکشافات

Share

جناح ہاؤس لاہور جسے کور کمانڈر ہاؤس بھی کہا جاتا ہے پر حملہ کرنے والے نوجوان نے ہوش ربا انکشافات کر دیئے۔جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔شر پسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا۔رئیس احمد نے بتایا کہ جناح ہاؤس پر توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔اس کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف تقریریں سن کر میری ذہن سازی شروع ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔شرپسند رئیس احمد کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *