پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو گرفتار کرلیا

Share

گوجرانوالہ پولیس نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو گرفتار کرلیا۔چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری سابق وزیراعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا، دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔واضح رہے کہ کل عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الٰہی کو بری کیا تھا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *