پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے، گرفتاری میں مدد کے لئے خاکہ جاری

Share

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے پولیس لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے لاہور کے علاقوں اقبال ٹاؤن اور داروغے والا میں چھاپے مارے گئے ہیں، لاہور پولیس کو میاں اسلم اقبال کے فرنٹ مین کی تلاش ہے، میاں اسلم اقبال کا فرنٹ مین ثاقب شاہ علاقہ غیر میں روپوش ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال کا خاکہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق میاں اسلم اقبال 9مئی کے واقعات میں انتہائی مطلوب افراد میں شامل ہیں جو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث شرپسندوں سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں ۔

Check Also

حیدرآباد، کار اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

Share کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *