بھارتی پنجاب کا بدنام زمانہ گینگسٹر جرنیل سنگھ دن دیہاڑے قتل

Share

بھارتی پنجاب کے بدنام زمانہ گینگسٹر جرنیل سنگھ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گینگسٹر جرنیل سنگھ کا تعلق بدنام زمانہ گوپی گھمشام پوریا گینگ سے ہے جو ان دنوں ضمانت پر تھا، اسے ایک نامعلوم شخص نے امرتسر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح شخص کی جانب سے جرنیل سنگھ کو 20 سے 25 گولیاں ماری گئیں جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس کا کہنا ہےکہ دن دہاڑے قتل کی واردات کی کچھ سی سی ٹی وی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں نقاب پوش افراد کو گولیاں چلاتے دیکھا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جرنیل سنگھ کو گینگ وار کی دشمنی میں قتل کیا گیا ہے۔

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *