خیبرپختونخوا: 9، 10مئی کے پرتشدد واقعات میں 200 سے زائد سرکاری ملازمین ملوث

Share

خیبرپختونخوا میں 9 اور 10 مئی کے پرتشدد مظاہروں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں سرکاری ملازمین بھی ملوث پائےگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق پرتشدد احتجاج میں 200 سے زیادہ سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے، ملازمین کا تعلق پی ڈی اے، تعلیم اور صحت سمیت مختلف محکموں سے ہے، ملازمین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی ہے، پولیس حکام کے مطابق پرتشدد ملازمین سے متعلق متعلقہ محکموں کو اطلاع دی گئی ہے۔اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے واضح طور کہا ہے کہ 9مئی کے پرتشدد مظاہروں میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین موجود تھے جنکی نشاندہی کر لی گئی ہےجبکہ مزید سرکاری ملازمین کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔پرتشدد واقعات اور توڑپھوڑ میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *