سعودیہ نے وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کےنئے طریقہ کار کی منظوری دے دی

Share

سعودی عرب نے وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دیدی ہے۔اس حوالے سے جدہ میں سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، جہاں اس کی منظوری دی گئی۔نئے نظام کے مطابق وزٹ یا ٹرانزٹ ویزے کی کارروائی کرانے والے کے پاسپورٹ پر سٹیکر کے بجائے ای ویزا جاری ہوگا جس پر کیو آر کوڈ ہوگا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملازمت، اقامہ اور وزٹ ویزوں کا نیا سسٹم متعارف کرانے والی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے میں ای ویزا سسٹم سات ممالک میں نافذ کیا جارہا ہے، ان میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن کو ملازمت، اقامہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے آن لائن جاری کیے جا رہے ہیں۔

Check Also

مالی میں فوجی قافلے پر حملہ، 50 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

Share مالی میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں کم از کم 50 اہلکار ہلاک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *