بھارتی فوج کی بندوقوں کے سائے میں مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس ناکام

Share

بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی اجلاس منعقد کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی ہے، کشمیریوں نے جی ٹونٹی اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔جی ٹونٹی اجلاس مقبوضہ علاقے میں منعقد کروانے کے تناظر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی کال پر کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال دیکھی گئی، مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سمیت غیر انسانی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔بھارتی سرکار نے سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز، ایلیٹ نیشنل گارڈز اور میری کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے، سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس نے دکانداروں کو طلب کر کے دکانیں کھولنے کی ہدایت کی اور عمل نہ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔بھارتی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تاجروں نے جی ٹونٹی اجلاس منعقد کرنے کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا

Check Also

مالی میں فوجی قافلے پر حملہ، 50 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

Share مالی میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں کم از کم 50 اہلکار ہلاک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *