شہباز شریف ، چودھری شجاعت سے ملاقات ، 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی ملزم کو کوئی رعائت نہ دینے پر اتفاق

Share

وزیر اعظم شہباز شریف نے چودھری شجاعت سے ظہور الہٰی روڈ پر ان کے گھر میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر رہنما ق لیگ طارق بشیر چیمہ، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ملاقات میں 9 مئی کے واقعات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی ملزم کو کوئی رعائت نہ دینے پر اتفاق کیا۔چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کرتا ہوں، ملک دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور آرمی کو لڑوانے کی سازش ناکام ہوئی، جو لوگ بھی اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *