نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست پر نیب کا مفت آٹا اسکیم میں کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ

Share

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس معاملے پر تحقیقات کی درخواست کی تھی، کچھ روز قبل پنجاب کی نگران حکومت نے مفت آٹا اسکیم کے آڈٹ کرانےکا اعلان کیا تھا۔ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آڈٹ کا فیصلہ ن لیگ کے بعض رہنماؤں کے اسکیم پر الزامات اور پروپیگنڈے کے بعدکیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چیئرمین نیب کوبھی درخواست بھیجی ہےکہ پروگرام کی جانچ پڑتال کریں، آڈٹ میں کوئی بےضابطگی پائی گئی تو قانون اپنا راستہ خود اپنائےگا۔خیال رہےکہ مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام لگایا تھا کہ حکومت کی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے سے زائد کی چوری ہوئی ہے۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *