فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہرصورت گرفتارکیا جائیگا: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

Share

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےکہا ہےکہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائےگا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب بھر میں 9 مئی کے 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین مطلوب ہیں، جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینےکی صورت میں رعایت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہےکہ فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائےگا، فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں، محسن نقوی نے ہدایت کی ہےکہ مطلوب خواتین کو مرد پولیس اہلکار حراست میں نہیں لیں گے، ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے، انسداد دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج مقدمات میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائےگا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *