اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری اور فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ہا ئیکور ٹ سے رجوع کیا، وکیل کاکہنا تھا کہ مجسٹریٹ نے نقص امن کے خدشہ پر شیریں مزاری کی گرفتاری کا آرڈر جاری کیا۔شیریں مزاری پر کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام ہے، وکیل ایمان مزاری کا کہناتھاکہ شیریں مزاری9 مئی کے بعد سے گھر پر تھیں اور کوئی پبلک اسٹیٹمنٹ بھی نہیں دی

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *