انتخابات 14 مئی کو کرانے کاحکم ، الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کل ہوگی

Share

سپریم کورٹ کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے حکم کے 4 اپریل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں3 رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے 14مئی کو انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائرکر رکھی ہےدوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیر کے روز سپریم کورٹ باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی دعوت دی ہے۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *