
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے وکیل پر تشدد کے الزام میں 2 ایس پیز، ایک ڈی ایس پی اور ایک اے ایس پی سمیت12 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سول جج نے پولیس افسران واہلکاروں کو گرفتار کرکے 11 مئی کو پیش کرنےکا حکم جاری کردیا۔پولیس افسران واہلکاروں پر وکیل وقاص صدیقی کےگھرپر حملے اور تشدد کا الزام ہے، وکیل وقاص صدیقی پرپولیس اہلکاروں کی جانب سے تشددکا واقعہ24 فروری کو پیش آیا تھا، پولیس اہلکاروں کی وکیل وقاص صدیقی پرتشدد کی وڈیوبھی منظرعام پر آئی تھیتھانہ وارث خان پولیس نے24 فروری کو وکیل وقاص صدیقی کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات اورکائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن کے مطابق ڈھوک کھبہ میں پتنگ بازوں کوپکڑنےکے لیے آپریشن کیا گیا، پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران وکیل وقاص صدیقی کوگرفتارکرکے پستول برآمد کیا گیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved