
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم کرکے صدر کی مدت دو سال کرنے سے متعلق چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہےکہ چوہدری وجاہت پارٹی آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے تھے، الیکشن کمیشن کا چوہدری شجاعت کے پارٹی صدر برقرار ہونے سے متعلق فیصلہ اس وقت موجود تھاالیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پرانے فیصلے کے مطابق چوہدری شجاعت پارٹی سربراہ ہیں، چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کی جاتی ہےخیال رہے کہ 26 جنوری کو مسلم لیگ ق کے رہنما اور چوہدری وجاہت حسین نے پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی جس کے تحت صدر کی مدت کو کم کرکے 2 سال کردیا گیا تھا۔چوہدری وجاہت حسین نے آئینی ترمیم کرکے نیا انٹرا پارٹی الیکشن بھی کرادیا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved