
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 7 سے 11 نومبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 18 نومبر تک ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 21 سے 23 نومبر تک فائل کی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 28 نومبر تک سنایا جائے گا۔کاغذات نامزدگی 30 نومبر تک واپس لیے جا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان یکم دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved