پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت، لواحقین نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا

Share

ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نو جوانوں کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے تھانہ شاہ رکن عالم کا. گھیراؤ کرلیا اور. ملزمان پولیس اہلکاروں کی گرفتاری تک لاشیں نہ. دفنانے کا. اعلان کیا ہے، ملتان پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اشارے کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان ہوٹل سےکھانا کھا کرگھر جارہے تھے، جاں بحق ہونے والا نوجوان عثمان نویں جماعت کا طالب علم تھا جب کہ نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والا اہلکار فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر اہلکاروں کے خلاف مقتول کے والد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *