چیف جسٹس عطا بندیال سمیت 4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

Share

سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ نے درج کروائی ہے۔شکایت کنندہ سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں نے آئین کے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی۔سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

Check Also

پاکستان نےغزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

Share پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *