آمدن سے زائد اثاثہ کیس: جنرل فیض حمید کے بھائی کی زمینوں کا ریکارڈ طلب

Share

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے حکام کو خط لکھ دیااینٹی کرپشن راولپنڈی نے نجف حمید سے متعلق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چکوال کو خط لکھ دیا۔اینٹی کرپشن کے خط میں کہا گیا ہےکہ نجف حمید کی زیر ملکیت زمینوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، انہوں نے گرداور کے عہدے پر ترقی کےلیے کئی سینئرزکو سُپرسیڈ کیا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہےکہ نجف حمید کے آمدن سے زائد اثاثوں میں انکوائری جاری ہے اور ان کی ملکیتی زمین کی تفصیل درکار ہے۔فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو رواں سال 16 فروری کر نائب تحصیل دار کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *