
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کے لیے نیب طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرےخلاف تادیبی کارروائی سے روکنےکا حکم دیاجائے اور درخواست پرفیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے بھی روکا جائے۔بشریٰ بی بی نے عدالت سے 16اور17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینےکی استدعا کی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved