پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے

Share

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانا صدر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی تھانا صدر پر دہشت گرد حملے کی اطلاع پر موقع پر روانہ ہوئے تھے کہ پیر والا موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی گاڑی بارودی مواد کے دھماکے کا نشانہ بنی ۔دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں کرامت، وقار،علی مرجان جبکہ زخمیوں میں ہیڈکانسٹیبل فاروق،کانسٹیبل گلتیاز،اصغر،امانت اللہ،عارف، سردارعلی شامل ہیں۔پوکیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دہشت گردوں نے تھانا صدر پر حملہ کیا تھا، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے ۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *