اسرائیلی وزیر دفاع کو برطرف کر دیا گیا

Share

عدالتی اصلاحات کے تنازع پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے وزیرِ دفاع کو برطرف کر دیا۔اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نےعدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پر وزیرِ دفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کیا ہے۔مسٹر یواف گیلنٹ نے عدالتی نظام کو تبدیل کرنے کے متنازع منصوبے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔نیتن یاہوحکومت کے عدلیہ کے اختیارات کو محدود کرنے کے منصوبے کی وجہ سے گزشتہ دوایک ماہ سے عوامی احتجاج جاری ہے ، گیلنٹ نے اس منصوبہ کو صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے ’’ فوری اور ٹھوس خطرہ ‘‘ قرار دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کی برطرفی کے بعد پہلے سے اسرائیل میں جاری احتجاج میں مزید شدت آ گئی ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *