برطانیہ میں تارکین وطن کو فوجی اڈوں اور فیریز پر رکھنے کا منصوبہ

Share

برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو ہوٹلوں میں رکھنے کی بجائے فوجی اڈوں یا غیر استعمال فیریز پر رکھنے کے منصوبے کا اعلان چند ہفتوں میں متوقع ہے ، اس حوالے سے وزراء اشارہ دے چکے ہیں کہ سیاسی پناہ گزینوں کو ہوٹل میں رکھنے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔قبل ازیں چھٹیوں کے دوران کیمپوں اور طلباء کے ہالوں کو استعمال کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، تاہم اس تجویز کی منظوری کا امکان نہیں ہے۔یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کنزرویٹو ارکان پارلیمنٹ اگلے ہفتے وزیر اعظم رشی سونک کے غیر قانونی تارکین وطن بل کے خلاف بغاوت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ متعدد ٹوری اراکین پارلیمنٹیرین قانونی تارکین وطن بل کے خلاف ہیں ، مجوزہ حکومتی قانون پر پیر اور منگل کو پارلیمنٹ میں بحث متوقع ہے۔

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *