گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ تجویز کر دی

Share

گورنر خبیر پختوانخوا حاجی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں صوبے میں 8 اکتوبر کو انتخابات کی تاریخ دے دی۔خط میں گورنر کے پی نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو بھی تحریر کیا، انہوں نے لکھا کہ جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ ہوئی، کوہاٹ میں آرمی کی گاڑی پر حملہ ہوا، جنوبی وزیرستان میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔حاجی غلام نبی نے لکھا کہ باڑہ پولیس سٹیشن پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی، ڈی آئی خان میں بھی پولیس سٹیشن پر حملہ ہوا، حملوں میں 21 مارچ کو 3 فوجی شہید ہوئے۔گورنر کے پی کے نے خط میں لکھا کہ جنوبی وزیرستان میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کے قافلے پر حملہ ہوا، حملےمیں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید اور سات افراد زخمی ہوئےواضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *