1000302025

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

عالمی خبرایجنسی کے مطابق رونالڈو انٹرنیشنل فٹ بال کو خیرباد کہہ دیں گے، کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کیلئے 146 گول اسکور کیے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیشن لیگ میں ناروے کے خلاف میچ میں رونالڈو کو وارم اپ کرانے کے باوجود میدان میں نہیں اتارا گیا اور بعد میں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ڈنمارک کے خلاف بھی میچ کی ابتدائی فائنل الیون میں شامل نہیں تورونالڈو غصے میں پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔پرتگال کی ٹیم چھوڑنے کے بعد منتظمین نے فوراً ہی رونالڈو کا 7 جرسی نمبر ایک اور کھلاڑی کو دے دیا تھا جس کے بعد رونالڈو کے فینز میں شدید بے چینی اور غم و غصہ دیکھا گیا جس کی وجہ سے فینز نے پرتگال کی آفیشل ٹیم کے انسٹاگرام کو ان فالو کرنا شروع کردیا۔واضح رہے کہ النصر کے فارورڈ رونالڈو پرتگال کی جانب سے 234 میچز میں 146 گول کر چکے ہیں، جو دونوں عالمی ریکارڈ ہیں۔ انہوں نے پرتگال کو 2016 کی یورپی چیمپئن شپ اور دو مرتبہ نیشنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ ٹیگز:#Sports