1000003557

مہمند (کرائم سیل) مہمند میں نامعلوم فراد کی فابرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ہاشم کور پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت ظہور اور عربی کے نام سے ہوئی، ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime