اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع ہوگئے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم لیاقت بلوچ کی سربراہی میں دفتر خارجہ پہنچ گئی، مذاکرات ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر وزارت خارجہ میں ہوں گے۔ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم میں لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ، انجینئر نصر اللہ رندھاوا شامل ہیں، جبکہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔
متعلقہ ٹیگز:#Pakistan