1000300663

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کا ایمیگریشن سسٹم تقریبا ایک گھنٹے تک معطل رہا۔

ایمیگریشن کا عمل معطل ہونے سے ایف آئی اے کاؤنٹرز پر مسافروں کی طویل لائنیں لگ گئیں۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق سسٹم بیٹھ جانے سے مسافروں کی ایمیگریشن کا عمل عارضی طور پر معطل ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے کا ایمیگریشن سسٹم ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بیک وقت معطل ہوا۔

ایمیگریشن سسٹم بند ہونے سے بین الاقوامی پروازوں کی روانگی بھی متاثر ہوئی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد ایف آئی اے کا ایمیگریشن سسٹم بتدریج بحال ہو گیا۔

ایف آئی اے حکام نےایمیگریشن سسٹم معطل ہوجانے کی وجوہات بارے کوئی وضاحت نہیں کی

ذرائع کے مطابق دو ہفتے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کا ایمیگریشن سسٹم بیٹھ گیا تھا

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan